نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف ایف آئی آر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات

 نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف ایف آئی آر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات

کراچی: شہر میں موٹر سائیکل اور کار کی نمبر پلیٹ چھپانے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے والے شہریوں کے خلاف براہ راست ایف آئی آر درج ہوگی اور اس سے بچنا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ای چالان کے نفاذ کے بعد ٹریفک حادثات میں اموات میں کمی آئی ہے، جبکہ ہیوی گاڑیوں میں ٹریکرز نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ڈمپروں کی فٹنس اور ٹریکنگ پر بھی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ شہر میں سمارٹ ٹریفک سگنلز لگائے جا رہے ہیں، جن کی لاگت تقریباً 30 ارب روپے ہوگی۔ شارع فیصل پر موٹر سائیکلوں کے لیے بائیک لین کا نفاذ بھی دسمبر سے شروع ہوگا، اور وہاں زیادہ رفتار پر گاڑی چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیر محمد شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں، کیونکہ سسٹم کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب شہری اس کا احترام کریں اور اس سے خوف محسوس کریں۔

ٹیگز: