لیسکو نے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا

لیسکو نے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے اربوں روپے مالیت کے اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

لیسکو کے ترجمان کے مطابق، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے کمپنی کے لیے 4 ارب روپے کے قرض کی منظوری دی ہے، جس سے 1 لاکھ 30 ہزار سمارٹ میٹرز خریدے جائیں گے۔ خریداری میں سنگل فیز، تھری فیز، اے ایم آئی ایل ٹی اور ایچ ٹی میٹرز شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق بجلی چوری والے علاقوں میں 32 ہزار سنگل فیز میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ ہائی لائن لاسز والے فیڈرز پر 7 ہزار تھری فیز کنکشنز سمارٹ میٹرز پر منتقل ہوں گے۔پانچ کلو واٹ سے 25 کلو واٹ تک کے کنکشنز کے لیے 68 ہزار تھری فیز میٹرز خریدے جائیں گے۔
لیسکو کا مقصد چوری شدہ بجلی کی روک تھام اور فیڈرز کی بہتر نگرانی ہے، جس سے شہریوں کو زیادہ شفاف اور مؤثر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

ٹیگز: