لاہور: آئندہ تعلیمی سال کے لیے کلاس ششم سے نہم تک کی 29 کتابوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، نئی کتابوں کی تیاری کے لیے پیکٹاء نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، جبکہ نہم جماعت کی 18 کتابوں میں خاص تبدیلیاں کی جائیں گی۔
پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسسٹمنٹ اتھارٹی نے پبلیشرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ نئی کتابیں پرنٹ کرنے سے پہلے حالیہ تبدیلیوں کو مدنظر رکھیں۔
یہ اقدام تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصابی مطالعے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔