پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، معروف فاسٹ فوڈ اور کیفے چینز کے ریکارڈ ضبط

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، معروف فاسٹ فوڈ اور کیفے چینز کے ریکارڈ ضبط

لاہور: پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں معروف فاسٹ فوڈ اور کیفے چینز کے سیل ریکارڈ کی جانچ کی۔

کارروائی کے دوران بیس کاروباری آپریٹرز کے ٹیکس ادائیگی میں خورد برد کے شواہد ملنے پر متعلقہ ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کریک ڈاؤنز کا مقصد ٹیکس کلچر کو فروغ دینا اور تمام کاروباری اداروں کو قانونی دائرہ کار میں لانا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے مزید کارروائیاں جاری رکھنے اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

ٹیگز: