ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کوابلیشن اور کینسر سنٹر کا افتتاح کیا اور پیٹ سی ٹی سائیکلوٹرون سنٹر کا معائنہ کیا۔
مریم نواز نے کوابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کا علاج کرانے والی پہلی مریضہ مسرت ارشد سے ملاقات کی۔ کمالیہ سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ مسرت ارشد کامیاب علاج کے بعد وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔
وزیراعلیٰ نے میاں چنوں کی 24 سالہ مریضہ نسرین کی بھی عیادت کی اور اس سے پیار و شفقت کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران مریم نواز نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور جدید کینسر علاج کے مراکز کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ وزیراعلیٰ عوام کے درمیان بھی گئیں، شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کی۔