پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنر پنجاب

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، گورنر پنجاب

لاہور :لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر عمران ندیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی فتح پوری قوم کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

سردار سلیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

ٹیگز: