ملتان روڈ سب ڈویژن ہنجر وال میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی،غیر قانونی کنکشن پکڑ لیا گیا

 ملتان روڈ سب ڈویژن ہنجر وال میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی،غیر قانونی کنکشن پکڑ لیا گیا

لاہور: ملتان روڈ سب ڈویژن ہنجر وال میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی کنکشن پکڑ لیا گیا۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل ثنا محمد گجر کی نگرانی میں ایس ڈی او حامد رضا کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں میٹرز اور بجلی کی فراہمی چیک کی، جہاں ایک مقام پر بجلی کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا۔
محکمے کی ٹیم نے غیر قانونی کنکشن کے شواہد حاصل کرکے ملوث شخص کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا۔ ثنا محمد گجر نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل ثنا محمد گجر نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: