کرسٹیانو رونالڈو کی فاسٹ اینڈ فیوریس میں شمولیت، ہالی ووڈ میں نیا سنگ میل

 کرسٹیانو رونالڈو کی فاسٹ اینڈ فیوریس میں شمولیت، ہالی ووڈ میں نیا سنگ میل

کیلیفورنیا: عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو ہالی ووڈ کی مشہور ایکشن فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ فلم فاسٹ ایکس: پارٹ 2 میں خصوصی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، جو اپریل 2027 میں ریلیز ہوگی اور سیریز کی آخری فلم ہوگی۔

فلم کے مرکزی اداکار ون ڈیزل نے تصدیق کی کہ رونالڈو کے لیے خصوصی کردار لکھا گیا ہے، اور دیگر اسٹارز جیسے ڈوین جانسن، جیسن اسٹیتھم اور مشیل روڈریگز کے ساتھ وہ اس بلاک بسٹر میں نظر آئیں گے۔

ٹائریس گبسن نے سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈو کی شمولیت نے فرنچائز کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے، جبکہ یہ منفرد امتزاج کھیل اور فلم کی دنیا کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ تجربہ ثابت ہوگا۔

ٹیگز: