لاہور: لاہور شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں تاحال جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 290 جرائم رپورٹ ہوئے۔
چوروں نے شہر کے متعدد علاقوں میں گھروں پر دھاوا بول کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ علاوہ ازیں، ڈاکوﺅں نے اسلحہ کے زور پر تین شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لیے۔