ویزا فراڈ بے نقاب ،ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلر کو گرفتارکرلیا

 ویزا فراڈ بے نقاب ،ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلر کو گرفتارکرلیا

لاہور: ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے ایک اہم کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم اصغر علی کو گرفتار کر لیا۔
نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا  کے مطابق  چھاپہ مار کارروائی میں پکڑے گئے ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شہری کو آسٹریلیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 35 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ایف آئی اے کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار شدہ ملزم سے اس کیس کے دیگر پہلوؤں کی تفصیلات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ٹیگز: