لاہور: لاہور کے علاقے سبزہ زار میں داؤد پرویز کے گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں چوروں نے ساڑھے 5 تولے کے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑی چرا لی۔
چور کمرے کی الماری سے تقریباً 45 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور گھڑی لے گئے۔ واقعہ کے بعد شہری داؤد پرویز کی مدعیت میں چوری کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔