آئی جی پنجاب کا اجلاس، پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ

 آئی جی پنجاب کا اجلاس، پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز اور خدمت مراکز کی دیکھ بھال اور پروٹوکولز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی فواد الدین قریشی اور اے آئی جی کمپلینٹس احمد محی الدین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، آر پی او ساہیوال ایاز سلیم، آر پی او ڈی جی خان اظہر اکرم، ڈپٹی کمانڈنٹ پی سی سید محمد امین بخاری اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ سکول ملتان گوہر مشتاق بھٹہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

ٹیگز: