لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک پر محکمہ ماحولیات کو سخت ہدایات جاری کر دیں

لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے تدارک پر محکمہ ماحولیات کو سخت ہدایات جاری کر دیں

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو پولیس کی گاڑیوں کے دھویں کے ٹیسٹ کرانے کے لیے دس روز کا وقت دے دیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کا دھواں سموگ اور آلودگی کا بڑا سبب ہے اور تمام بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اقدامات کیے جائیں۔

سمجھایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کی تعمیر کے باعث گرد و غبار کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہر میں فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے۔

ٹیگز: