رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے سستے بازاروں میں ملا جلا رجحان

 رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے سستے بازاروں میں ملا جلا رجحان

لاہور: رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے لگائے گئے سستے بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جہاں انتظامیہ چند اشیاء کی قیمتیں کم کرنے میں کامیاب رہی، وہی دیگر اہم اشیاء کی قلت اور مہنگائی نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں۔    ٹماٹر 85 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہیں۔    پیاز کے پانچ کلو والے پیکٹ کی قیمت 290 روپے مقرر کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی حد تک ریلیف ملا ہے۔
سستی سبزیوں کے برعکس، پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بازاروں میں سیب 335 روپے کلو جبکہ مالٹا 230 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے، جو عام خریدار کی قوتِ خرید سے باہر ہے۔

ٹیگز: