رمضان میں صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے: صوبائی وزیر بلال یاسین کی ہدایت

رمضان میں صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے: صوبائی وزیر بلال یاسین کی ہدایت

لاہور: وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور محکمانہ امور کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے صوبائی وزیر کو جاری منصوبوں اور آپریشنل ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر نے حکم دیا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو روزوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کوئی دشواری نہ ہو۔بلال یاسین کا کہنا تھا کہ رواں سال کے لیے طے شدہ مدت کے اندر صاف پانی کے تمام منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
 انہوں نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں جاری صاف پانی کے منصوبوں کے تعمیراتی کام کی کڑی نگرانی اور انسپکشن کی جائے۔بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈیمز اور باٹلنگ پلانٹس کا ماڈل اپنایا جائے گا تاکہ دور دراز علاقوں تک رسائی ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کے تمام سینئر عہدیداران نے شرکت کی اور منصوبوں کی شفافیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: