لاہور: بسنت کے دوران سیف سٹی اور پرائیویٹ ڈرون کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ

لاہور: بسنت کے دوران سیف سٹی اور پرائیویٹ ڈرون کیمروں سے نگرانی کا فیصلہ

لاہور:لاہور میں بسنت کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ لاہور پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ بسنت کے تینوں دن سیف سٹی کے 30 ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔
نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی  کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے منگوائے گئے ڈرونز میں نائٹ ویژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ رات کے دوران بھی موثر نگرانی ممکن ہو۔ لاہور پولیس اپنے موجودہ ڈرونز کے علاوہ پرائیویٹ ڈرونز بھی کرائے پر لے کر بسنت کے دوران نگرانی میں استعمال کرے گی۔

ٹیگز: