لاہور :لاہور میں شیرا کوٹ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور پتنگیں سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ناکہ شیرا کوٹ پر موجود پولیس جوانوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لگے ہوئے لگیج باکس چیک کیے، جہاں پتنگیں LCD کارٹن میں چھپائی گئی تھیں۔
چیکنگ کے دوران 150 سے زائد پتنگیں اور 4 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ کینٹ ڈویژن پولیس نے بھی الگ کارروائی کرتے ہوئے 86 پتنگ باز گرفتار کر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔