اسلام آباد : ملک بھر میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس میں عید کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا، جس میں مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے ممبران شرکت کریں گے۔ سپارکو (SPARCO) اور محکمہ موسمیات کے تکنیکی نمائندے بھی ماہرانہ مشاورت کے لیے موجود ہوں گے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے حکام بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
اجلاس کے دوران ملک بھر سے چاند کی شہادتیں جمع کی جائیں گی۔ محکمہ موسمیات کی سائنسی رپورٹس اور موصول ہونے والی شرعی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد حتمی اعلان کریں گے کہ عید الفطر کل (جمعہ) کو ہوگی یا پرسوں (ہفتہ) کو منائی جائے گی۔