مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا، 'ستھرا پنجاب' اور 'اپنی چھت اپنا گھر' کی عالمی تائید تاریخی کامیابی ہے؛ عظمیٰ بخاری

مریم نواز نے ورلڈ اربن فورم پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا، 'ستھرا پنجاب' اور 'اپنی چھت اپنا گھر' کی عالمی تائید تاریخی کامیابی ہے؛ عظمیٰ بخاری

لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے 'ورلڈ اربن فورم' پر پاکستان کی نمائندگی نے عالمی سطح پر صوبے کی گورننس کا لوہا منوا دیا ہے۔ فورم کے شرکاء مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی اور تیز رفتار عوامی منصوبوں کی تکمیل پر انتہائی مسرت اور ستائش کا اظہار کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کی تزویراتی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی مندوبین کو حکومت کے دو سالہ تاریخی اور پائیدار شہری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جس پر عالمی برادری نے گہرے انٹرسٹ کا اظہار کیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا  "عالمی فورم پر 'اپنی چھت اپنا گھر'، 'ستھرا پنجاب'، 'ماڈل ویلج' اور 'صاف پانی' جیسے عوامی فلاح کے منصوبوں کو جو پذیرائی ملی ہے، وہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ پنجاب کے ان انقلابی پروگرامز کی عالمی سطح پر گونج اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیراعلیٰ کا ویژن بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کے ان فلیگ شپ منصوبوں کو پائیدار شہری ترقی کے لیے ایک بہترین مثال تسلیم کیا گیا ہے، اور یہ پذیرائی صوبے میں مزید بین الاقوامی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔

ٹیگز: