آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، فوری ریلیف کے احکامات

آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور اہلخانہ سے ملاقات، فوری ریلیف کے احکامات

لاہور:سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔

مزید برآں، ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات پولیس ملازمین کی سہولت اور ادارے کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: