پنجاب میں ترقیاتی منصوبے اور شہری سہولیات کی رفتار تیز، مریم نواز

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے اور شہری سہولیات کی رفتار تیز، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر علاقے میں یکساں ترقی اور شہری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر جاری ہے، جبکہ گزشتہ 20 سال کی حکومتیں ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں۔

صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کے تحت پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال آخری مراحل میں ہے اور جدید مشین کے ذریعے فرسٹ اسٹیج کینسر کا علاج ممکن ہوگا۔ سرگودھا اور ساہیوال میں کارڈیالوجی اسپتال مکمل ہو چکے ہیں جبکہ لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آخری مراحل میں ہے۔ رنگ روڈ کے اطراف 12 اسپتال بنائے جا رہے ہیں اور ہسپتالوں میں سالانہ 100 ارب روپے کی دوائیاں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

سماجی فلاح کے اقدامات کے تحت 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ دیے گئے اور غریب شہریوں کو ماہانہ 3 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ طلبہ کے لیے گرین بس سروس 100 فیصد مفت دستیاب ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ پنجاب میں صفائی کے لیے 50 ارب روپے کی جدید مشینری خریدی گئی، ہر جگہ درخت لگائے جا رہے ہیں اور CCTV کی وجہ سے جرائم میں 70 فیصد کمی آئی ہے۔ دورافتادہ علاقوں کو بھی شہروں کے برابر ترقی دی جائے گی اور ہر کیس کا فیصلہ 30 دن میں ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ کام محنت اور لگن سے ہوتا ہے اور پنجاب میں یکساں ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

ٹیگز: