لاہور:محکمہ تعلیم نے سکولوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) جاری کر دیے ہیں۔ نئے ایس او پیز کے تحت سکولوں میں کم از کم 8 فٹ بلند چاردیواری تعمیر کرنا لازمی ہوگا اور دیواروں پر ریزر وائر نصب کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
سکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا مکمل فعال ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اور کیمروں کے ساتھ یو پی ایس کی تنصیب کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے تاکہ بجلی کے بند ہونے کی صورت میں نگرانی جاری رہ سکے۔
مزید برآں، اسکولوں میں تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔