لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم تجاویز اور سفارشات پیش کی گئیں۔
ملاقات کے دوران شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان دریائے چناب پر پل بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، جبکہ جیل کو منتقل کر کے وہاں عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ پنجاب کے 40 اضلاع ہیں۔