پنجاب میں ٹیکنالوجی سے گورننس میں نمایاں کامیابیاں، مریم نواز

پنجاب میں ٹیکنالوجی سے گورننس میں نمایاں کامیابیاں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجیٹل گورننس کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جبکہ صوبائی حکومت کے مختلف محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل معیشت کا مرکز بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی امور کی نگرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا کردار انتہائی اہم ہے، جبکہ تمام سرکاری محکموں کے درمیان بہترین ہم آہنگی قائم ہے۔

مریم نواز کے مطابق وہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل آٹومیشن سے نہ صرف گورننس بہتر ہوگی بلکہ نظام میں شفافیت بڑھانے اور کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام کے فروغ کا عمل مزید تیز کیا جائے گا تاکہ صوبے کو جدید ڈیجیٹل معیشت کے ایک اہم مرکز کے طور پر ترقی دی جا سکے۔1

ٹیگز: