دھند اور خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 سے زائد پروازیں متاثر

دھند اور خراب موسم کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 سے زائد پروازیں متاثر

لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی 15 سے زائد پروازیں خراب موسم کے باعث متاثر ہو گئیں، جبکہ تین پروازوں کو لاہور کے بجائے اسلام آباد ایئرپورٹ اتارنا پڑا۔

ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق دبئی میں خراب موسم اور شدید بارشوں کے باعث درجنوں پروازیں روانہ نہ ہو سکیں، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت مختلف شہروں میں پروازوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی۔

ادھر لاہور میں رات گئے اور صبح کے اوقات میں اچانک شدید دھند چھا جانے کے باعث بھی پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق موسم کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد پروازوں کا شیڈول بتدریج بحال کیا جا رہا ہے، تاہم مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روانگی سے قبل اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال متعلقہ ایئرلائن سے ضرور معلوم کریں۔

ٹیگز: