پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم: سٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس، 1100 الیکٹرک گاڑیاں پہلے مرحلے میں شامل

پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم: سٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس، 1100 الیکٹرک گاڑیاں پہلے مرحلے میں شامل

لاہور: وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم پر سٹیرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، جس میں ٹرانسپورٹ اور بینک آف پنجاب سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ پہلے مرحلے کے لیے 1100 الیکٹرک گاڑیاں مختص کی گئی ہیں۔ سکیم کے لیے مجموعی طور پر 22 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن کی جانچ پڑتال اور اپروول کے عمل پر کام جاری ہے۔

ای ٹیکسی سکیم کے ذریعے شہریوں کو جدید، صاف اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: