شدید دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

شدید دھند نے پنجاب کے میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، موٹرویز مختلف مقامات پر بند

لاہور :پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کے باعث حدِ نگاہ نہایت کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے موٹروے کے متعدد حصوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 23 جنوری تک بارش کا امکان ہے، جبکہ سردی اور دھند کی صورتحال برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ حکام نے عوام کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: