مسلم ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، کار سوار فرار

مسلم ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، کار سوار فرار

لاہور :لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب ایک تیزرفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عاطف حمید جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: