لاہور میں بسنت کی تیاریوں میں تیزی، سرکاری اسکولوں کی چھتیں نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور میں بسنت کی تیاریوں میں تیزی، سرکاری اسکولوں کی چھتیں نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور :لاہور میں بسنت کی ممکنہ تقریبات کے لیے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکولوں کی چھتوں کو بسنت کے پروگرامز کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر لاہور کے سرکاری اسکولوں میں چار روز کی چھٹیاں دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کو لانگ ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔

شہریوں میں بسنت کی واپسی کے حوالے سے جوش و خروش پایا جا رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر مشاورت جاری ہے۔

ٹیگز: