لاہور :لاہور شہر میں سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی وارداتیں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 238 جرائم کی رپورٹس درج کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق چور مختلف علاقوں میں گھروں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے۔ حکام نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔