لاہور میں پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کارروائیاں، لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور چرخیاں برآمد

لاہور میں پتنگ فروشوں کے خلاف پولیس کارروائیاں، لاکھوں مالیت کی پتنگیں اور چرخیاں برآمد

لاہور:لاہور کینٹ میں پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی کو ناکام بنا دیا۔ فلک شہزاد اور علیم اقبال سے لاکھوں روپے مالیت کی 100 پتنگیں، 100 سے زائد پتنگیں تیار کرنے والا گڈی پیپر اور 19 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پشاور سے آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں اور ڈور منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔

شاہدرہ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے بھی چھاپہ مار کر پتنگیں تیار کرنے اور فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی 420 تیار پتنگیں، 15 ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

مزید برآں، ایس ایچ او گلشن اقبال کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈونگی گراؤنڈ کے قریب عمر فاروق کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے رنگ برنگی پتنگیں اور 13 ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ٹیگز: