محرم الحرام: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 31 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

محرم الحرام: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 31 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

لاہور: محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عزاداری کے جلوسوں و مجالس کی حفاظت کے لیے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے بھر میں آج ہونے والے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 31 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں آج 278 عزاداری جلوس جبکہ 2 ہزار 734 مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں، جن کی سکیورٹی کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ جلوسوں کے راستوں اور مجالس کے اطراف میں کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں، سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کے ذریعے سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: