لاہور: 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری قرار دے دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر 11 کارکنان کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے، ان میں سلمان، عدنان ، ہارون ، شعیب، شاہ زیب، رضوان، اعظم، شمشاد، عباس، طیب اور حافظ عثمان شامل ہیں۔
فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔