پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام: عیدالفطر پر 'ڈرون ٹیکنالوجی' سے سکیورٹی کی نگرانی کا فیصلہ

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام: عیدالفطر پر 'ڈرون ٹیکنالوجی' سے سکیورٹی کی نگرانی کا فیصلہ

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عیدالفطر کے موقع پر شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کو سکیورٹی پلان کا باقاعدہ حصہ بنا دیا ہے۔ اب لاہور سمیت دیگر حساس علاقوں میں فضائی نگرانی کے ذریعے شرپسند عناصر اور قانون شکنوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق، ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا بنیادی مقصد ان جرائم کا خاتمہ ہے جو عید کی خوشیوں کو ماند کر دیتے ہیں۔شاہراہوں پر کرتب دکھانے والے ون ویلرز اب ڈرون کی آنکھ سے بچ نہیں سکیں گے۔ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے عناصر کی فوری نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
 رش والے مقامات، بازاروں اور مساجد کے گرد و نواح میں مشکوک سرگرمیوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔سیف سٹیز اتھارٹی کا سمارٹ سرویلنس سسٹم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا، جہاں سے ڈرون کیمروں کی لائیو فیڈ براہِ راست مانیٹر کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس جدید مانیٹرنگ کا مقصد شہریوں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ٹیگز: