این اے 129 لاہور کا ضمنی انتخاب 23 نومبر کو؛ حافظ نعمان اور ارسلان چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

این اے 129 لاہور کا ضمنی انتخاب 23 نومبر کو؛ حافظ نعمان اور ارسلان چوہدری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب 23 نومبر کو منعقد ہوگا جس میں مجموعی طور پر 17 امیدوار میدان میں اتر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے حافظ نعمان واحد جماعتی امیدوار ہیں جبکہ دیگر 16 امیدوار آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ حلقے میں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے حافظ نعمان اور تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ارسلان چوہدری کے درمیان متوقع ہے، جبکہ آزاد امیدوار بجاش نیازی سمیت دیگر امیدوار بھی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 5 لاکھ 58 ہزار 364 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 2 لاکھ 69 ہزار 25 خواتین اور 2 لاکھ 89 ہزار 339 مرد شامل ہیں۔ ضمنی الیکشن کے لیے 334 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 133 مردانہ، 131 زنانہ جبکہ 70 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

حلقہ این اے 129 کی یہ نشست مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی الیکشن منعقد کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: