لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 45.43 فیصد رہا، جبکہ سپلیمنٹری امتحانات میں بھی ہمیشہ کی طرح لڑکیوں نے لڑکوں سے بہتر کارکردگی دکھائی۔
لاہور بورڈ میں نتائج کے اعلان سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نزیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمٰن نے شرکت کی۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ دوسرے سالانہ امتحان میں 54 ہزار 756 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 24 ہزار 873 امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ 29 ہزار 283 امیدوار ناکام رہے
تفصیلات کے مطابق لڑکیاں: 22,778 نے امتحان دیا، کامیابی کا تناسب 55.17 فیصد،لڑکے: 31,978 نے حصہ لیا، کامیابی کا تناسب 38.48 فیصد۔
نتائج لاہور بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔