میرے پاکستان کا ہر بچہ لختِ جگر ہے:ورلڈ چِلڈرن ڈے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

میرے پاکستان کا ہر بچہ لختِ جگر ہے:ورلڈ چِلڈرن ڈے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پیغام

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ چِلڈرن ڈے کے موقع پر بچوں کے لیے محبت اور شفقت سے بھرپور پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ “میرے پاکستان کا ہر بچہ لختِ جگر ہے۔ بچوں کو میں اپنی اولاد کی مانند سمجھتی ہوں، وہ میرا مستقبل بھی ہیں اور میری ذمہ داری بھی۔”

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وہ پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، اور پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، خوشی، صحت اور حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت اور معیاری تعلیم حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں، اور یہ سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری ہے۔

ٹیگز: