لاہور میں ناقص اور مردار گوشت کی سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700 کلو مردار گوشت تلف

لاہور میں ناقص اور مردار گوشت کی سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 700 کلو مردار گوشت تلف

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں بکر منڈی سے سگیاں کے علاقے میں پتہ تبدیل کرکے ناقص اور مردار گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کارروائی کے دوران 700 کلو مردار گوشت موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق گودام کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ گودام میں موجود گوشت نیلی کالی رنگت لیے ہوئے تھا اور انتہائی گندی، بدبودار اور غیر محفوظ جگہ پر رکھا گیا تھا۔

ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا جس میں اسے انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا۔

ٹیگز: