امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ہے، عظمیٰ بخاری

امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اقدامات کو سراہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور:ترجمان حکومت پنجاب اور وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اصلاحاتی اقدامات کی معترف ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ امریکی کانگریس پاکستان کوکس نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ کر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت نے بھٹہ صنعت کو جدید اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، جنہیں ماحولیات کے تحفظ اور جبری مشقت کے خاتمے کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا اینٹوں کے بھٹوں کی جدید کاری کا ماڈل خطے میں ایک نمایاں مثال بن چکا ہے، اور بین الاقوامی سطح پر اسے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔

ٹیگز: