یاسین جوئیا کی فلاحی خدمات کو خراجِ تحسین، نیشنل بزنس مین گروپ کا تعاون بڑھانے کا عزم

لاہور: نیشنل بزنس مین گروپ کے پیٹرن اِن چیف ملک عثمان نے آنریری قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں تمغۂ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یاسین جوئیا کی پاکستان اور انسانیت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان گروپ ہال روڈ کے صدر اختر صاحب، نائب صدر منظور احمد، داؤد فیملی تکافل کے محمد نعیم بٹ، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے محمد شعیب اور نیشنل بزنس مین گروپ کی ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

ملک عثمان نے کہا کہ یاسین جوئیا نے انسانیت کی خدمت کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، خصوصاً سری لنکا سے پاکستان کے لیے آئی کورنیا ڈونیشن کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے یاسین جوئیا کا جذبہ اور عزم قابلِ تقلید ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بزنس مین گروپ ملک و قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور یاسین جوئیا کے فلاحی مشن میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات کے دوران آئی کورنیا ڈونیشن سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کو مزید وسعت دینے اور پاکستان و سری لنکا کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاسین جوئیا نے نیشنل بزنس مین گروپ کے نئے تصور اور تاجر برادری کے لیے متعارف کروائی جانے والی نئی حکمتِ عملی کو سراہا اور گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ملاقات کے اختتام پر ملک عثمان نے نیشنل بزنس مین گروپ اور تاجر برادری کی جانب سے یاسین جوئیا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تمغۂ امتیاز ملنے پر دوبارہ مبارکباد پیش کی۔

ٹیگز: