لاہور صوبائی دارالحکومت کے علاقے لٹن روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے سرِ عام ایک نجی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کر کے خوف و ہراس پھیلا دیا۔تین نقاب پوش ڈاکو ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر عملے اور وہاں موجود شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔
جس وقت واردات ہوئی، ریسٹورنٹ میں متعدد فیملیز اور چھوٹے بچے بھی موجود تھے جو مسلح ڈاکوؤں کو دیکھ کر شدید خوفزدہ ہو گئے۔ڈاکوؤں نے کیش کاؤنٹر سے رقم نکالی اور وہاں موجود شہریوں سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔
مقامی پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔