کچے میں حکومتی رٹ کی بحالی: آئی جی پنجاب عبدالکریم کا پولیس انفراسٹرکچر اور آپریشنل حکمت عملی مزید مضبوط بنانے کا حکم

کچے میں حکومتی رٹ کی بحالی: آئی جی پنجاب عبدالکریم کا پولیس انفراسٹرکچر اور آپریشنل حکمت عملی مزید مضبوط بنانے کا حکم

لاہور : آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرِ صدارت کچا آپریشن سے متعلق ایک اہم فالو اپ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کچے کے علاقوں میں پائیدار امن کے قیام اور جاری آپریشن کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے دور رس فیصلے کیے گئے۔
 آئی جی پنجاب نے کچہ ایریا میں پولیس کے انفراسٹرکچر کو مزید مستحکم کرنے اور جدید آپریشنل حکمت عملی اپنانے کی تجاویز پر تفصیلی غور کیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق کچہ ایریا میں تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔
 اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ کچے کے دشوار گزار علاقوں میں حکومتی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور شرپسند عناصر کو دوبارہ سر اٹھانے یا قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کچے کے علاقوں میں امن صرف اسلحہ سے نہیں بلکہ ترقی سے آئے گا۔ ہم وہاں کام کرنے والے ترقیاتی اداروں اور عملے کو فول پروف سکیورٹی دیں گے تاکہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔

فالو اپ ایکشن:

نمائندہ نیو نیوز شاہد رضوی کے مطابق، اجلاس میں کچے کے حساس مقامات پر پولیس چوکیوں کی تعداد بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی (ڈرونز اور تھرمل گنز) کے استعمال کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ٹیگز: