جھنگ: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو جھنگ میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا تاکہ جاری منصوبوں اور سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ سیکرٹری صحت و آبادی نے صوبائی وزیر کو افتتاحی تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔