پنجاب میں ہوا کا معیار متاثر، مریم اورنگزیب کا فضائی آلودگی کنٹرول پر زور

پنجاب میں ہوا کا معیار متاثر، مریم اورنگزیب کا فضائی آلودگی کنٹرول پر زور

لاہور: درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی رفتار سست ہونے کے باعث اے کیو آئی میں عارضی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، تاہم دوپہر 11 بجے کے بعد ہوا کی رفتار بڑھنے کا امکان ہے اور فضائی معیار میں بہتری متوقع ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی مؤثر حکمت عملی سے مقامی آلودگی کے ذرائع کنٹرول میں ہیں۔ شہر بھر میں صنعتی یونٹس، بھٹوں اور گاڑیوں کے اخراج پر سخت مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسموگ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور جدید ڈرونز اور سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، جبکہ محکمہ ماحولیات کی فیلڈ ٹیمیں روزانہ چھاپے مار کر متعدد کارروائیاں کر رہی ہیں۔

ٹیگز: