لاہور میں پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی ناکام، پولیس نے 2 ملزمان گرفتار

لاہور میں پتنگوں کی غیر قانونی سپلائی ناکام، پولیس نے 2 ملزمان گرفتار

لاہور: ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر سے لاکھوں مالیت کی 1050 پتنگیں اور 2 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پشاور سے آن لائن آرڈر کے ذریعے پتنگیں اور ڈور منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کر رہا تھا۔

اسی طرح مصری شاہ ڈولفن پولیس نے بھی غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی اور ملزم حسن کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 100 سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں۔

ٹیگز: