لاہور: پنجاب پولیس کا 1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر شہریوں کے مسائل کی فوری داد رسی کے لیے فعال ہے۔ رواں سال صرف 19 دن کے دوران سنٹر پر موصولہ 3 ہزار سے زائد شکایات کو حل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، 1606 شکایات مقدمات کے اندراج، 445 شکایات سست تفتیش، 234 شکایات پولیس سروسز، اور 136 شکایات محکمانہ معاملات سے متعلق تھیں۔ علاوہ ازیں، 97 شکایات ملزمان کی گرفتاری، 162 شکایات ریکوری، 72 شکایات ناقص تفتیش، 45 شکایات جھوٹے مقدمات کی منسوخی اور 51 شکایات تبدیلی تفتیش سے متعلق حل کی گئیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ ٹائم لائن کے اندر حل کیا جاتا ہے اور 1787 کمپلینٹ سنٹر کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے مانیٹرنگ مزید فعال کر دی گئی ہے۔