پنجاب میں مون سون کی تیاری مکمل، واسا کو نئی مشینری اور سٹوریج ٹینکس کی سہولت فراہم

پنجاب میں مون سون کی تیاری مکمل، واسا کو نئی مشینری اور سٹوریج ٹینکس کی سہولت فراہم

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے میں مون سون بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 15 اضلاع میں واسا کو 272 نئی مشینری فراہم کی ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں تمام اضلاع کے لیے مزید 694 نئی مشینری مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 82 سٹوریج ٹینکس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 23 منصوبوں پر کام جاری ہے، جو جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کے سٹوریج سسٹم کو آئندہ 50 سال کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

ٹیگز: