پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اداروں کو متحرک کر دیا

پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر ہنگامی اقدامات، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اداروں کو متحرک کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں متوقع مزید بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مون سون بارشوں کی صورتحال کی نگرانی کرنے کا حکم دیا، جبکہ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام اضلاع میں واسا مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل بروقت استعمال کیے جائیں۔

حکومت پنجاب کے مطابق مون سون سیزن کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامی مشینری کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: