وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاعید پر قوم کے نام پیغام

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاعید پر قوم کے نام پیغام

لاہور:  صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں جہاں قوم کو مبارکباد دی، وہیں عالمی اور داخلی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عید کا تہوار جنگ کے بوجھل سائے میں منایا جا رہا ہے۔
اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمارے دل ان بہن بھائیوں کے لیے تڑپ رہے ہیں جنہوں نے جنگ کی آگ میں اپنے پیارے کھو دیے ہیں۔ اس برس ہم ایک بوجھل دل کے ساتھ عید منا رہے ہیں اور اللہ سے دعاگو ہیں کہ دنیا میں جلد از جلد امن قائم ہو تاکہ انسانیت سکھ کا سانس لے سکے۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانا ہے تاکہ غریب عوام کو روزی روٹی کمانے میں کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا    رمضان پیکیج: جس طرح وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان المبارک میں پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف دیا، وہ ایک مثال ہے۔صوبے میں بہترین نظم و نسق قائم کر کے غریب طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود اور مشکلات کم کرنے کے لیے اپنی پالیسیاں مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

ٹیگز: