لیسکو کا لائن اسٹاف کی جانیں بچانے کے لیے بڑا فیصلہ: ڈبل سورس بجلی کنکشنز پر پابندی عائد

لیسکو کا لائن اسٹاف کی جانیں بچانے کے لیے بڑا فیصلہ: ڈبل سورس بجلی کنکشنز پر پابندی عائد

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے لائن مینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ریجن بھر میں 'ڈبل سورس بجلی کنکشنز' کو فوری طور پر منقطع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی انتظامیہ نے اس سلسلے میں تمام فیلڈ افسران کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ڈبل سورس کنکشنز کی موجودگی کے باعث لائن پر کام کرنے والے عملے کو شدید حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ایک سورس سے بجلی بند ہونے کے باوجود دوسرے رخ سے کرنٹ لائن میں منتقل ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ چند روز قبل مصطفیٰ آباد کے علاقے میں ایک لائن مین اسی غفلت اور تکنیکی خرابی کے باعث دورانِ ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔ لیسکو انتظامیہ نے اس واقعے پر فوری تادیبی کارروائی کرتے ہوئے مصطفیٰ آباد سب ڈویژن کے 8 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملازمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: